عالمی برادری ریاستوں کی سالمیت کااحترام یقینی بنائے، ترجمان دفترخارجہ

The international community should ensure respect for the integrity of states, says Foreign Office spokesperson
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی برادری ریاستوں کی سالمیت کااحترام یقینی بنائےترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان سمیت 12 اسلامی ممالک نے مشترکہ اقدام اٹھاتے ہوئے اسرائیل کا صومالی لینڈ سے متعلق اعلان مسترد کر دیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ میں سفارتی نمائندہ مقرر کرنے کے اعلان کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ اور اسے صومالیہ کی خودمختاری، وحدت اور سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

LOADING...

مشترکہ اعلامیے میں کویت، الجیریا، بنگلا دیش، لیبیا، سوڈان، فلسطین، انڈونیشیا، مصر، ترکیہ، سعودی عرب اور صومالیہ شامل ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیل کا یکطرفہ فیصلہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور افریقی یونین کے اصولوں کے منافی ہے۔ تمام ممالک نے صومالیہ کے قانونی ریاستی اداروں کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کو یقینی بنائے۔






اشتہار


اشتہار