’بدنام قلفی غائب‘

'The infamous locksmith is missing'
بھارت میں ایل پی جی کی قلت کے سبب مشہور ’بدنام قلفی‘ منظرعام سے غائب ہوگئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے شہر کانپور میں موسم گرما میں شہریوں کی پسندیدہ ’بدنام قلفی‘ ایل پی جی کی قلت کے سبب غائب ہوگئی ہے۔کمرشل ایل پی جی سلنڈروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے گزشتہ 10 دنوں سے بدنام قلفی نہیں بنی جس سے لوگ مایوس ہیں۔

LOADING...

’ٹھگو کے لڈو‘ کے بانی نے ہی ’بدنام قلفی‘ کی شروعات کی تھی، اس منفرد نام کی وجہ ذائقہ تھا جو لوگوں کو اتنی پسند آئی کہ چند روز میں ہی اس نے نام اور کوالٹی کی بنیاد پر الگ مقام حاصل کرلیا۔موسم گرما میں یہ بدنام قلفی لوگوں کے گھروں تک نہیں پہنچ پارہی ہے کیونکہ شہر میں ایل پی جی کی قلت ہے۔شہر کے نواب گنج آؤٹ لیٹ کے ملازم سندیپ کا کہنا ہے کہ کمرشل سلنڈروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے گزشتہ 10 دنوں سے قلفی تیار نہیں ہوئی ہے۔ شہر کی تمام 7 آؤٹ لیٹ قلفی سے محروم ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چونکہ قلفی کو بہت زیادہ گیس کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے پیداوار روکنی پڑی۔

سندیپ کے مطابق ’بدنام قلفی‘ نہیں تیار ہونے سے ہر روز بھاری نقصان ہو رہا ہےاسٹاف کو بیٹھنے کے پیسے دینے پڑرہے ہیں۔ قلفی کی فروخت صفر ہو گئی ہے۔ اس قلفی کے چاہنے والے اتنے ہیں کہ ہر روز ہزاروں لوگ مایوس ہو کر واپس لوٹ کر جارہے ہیں۔وی آئی پی روڈ کے رہائشی سی اے پرشانت جوہری بتاتے ہیں کہ گرمی کے موسم میں ہر تیسرے دن ان کے گھر بدنام قلفی آتی تھی لیکن اس بار یہ آؤٹ لیٹ پر دستیاب نہیں ہے۔سٹی ڈی ایس او راکیش کمار کا کہنا ہے کہ فی الحال کمرشل سے زیادہ گھریلو سلنڈر پر توجہ دی جارہی ہے تاکہ عام لوگوں کو اپنے کچن میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔




حوالہ

اشتہار


اشتہار