مکہ: قرآن میوزیم میں دنیا کے سب سے بڑے قرآنِ کریم کے نسخے کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اندراج

Mecca: World's largest Quran manuscript in Quran Museum enters Guinness Book of World Records
مکہ مکرمہ کے حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں واقع قرآن میوزیم میں رکھے گئے دنیا میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے قرآن کریم کے نسخے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کر لیا گیا ہے۔

LOADING...

سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ قرآن کریم 700 صفحات پر مشتمل ہے جس کا حجم (312 × 220) سینٹی میٹر ہے۔قرآن کے اس نسخے کو دسویں صدی ہجری کے قرآن کریم کے ایک بڑے نسخے کی طرح بنایا گیا ہے جس کا اصل حجم (45 × 30) سینٹی میٹر ہے۔ سورتوں کو خلط ثلث جبکہ سورۃ الفاتحہ کو خطِ النسخ میں لکھا گیا۔قرآن کریم کا یہ نسخہ عربی فنِ خطاطی، گلڈنگ اور بائنڈنگ کی ایک منفرد مثال ہے جس میں اسلامی طرز کی خصوصیات اور سجاوٹ نمایاں ہے۔

مکہ: قرآن میوزیم میں دنیا کے سب سے بڑے قرآنِ کریم کے نسخے کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اندراج

قابل ذکر یہ بات ہے کہ قرآن کے قدیم نسخے کو سال ہجری 1300 بمطابق 1883 عیسوی میں وقف کیا گیا تھا جو اب تک شاہ عبدالعزیز کمپلیکس اوقاف لائبریری میں محفوظ ہےمکہ مکرمہ کے معروف حرا کلچرل ڈسٹرکٹ میں ’قرآن میوزیم‘ میں عہدِ رفتہ کے نادر و نایاب قرآنی نسخے موجود ہیں۔

مکہ: قرآن میوزیم میں دنیا کے سب سے بڑے قرآنِ کریم کے نسخے کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اندراج

قرآن میوزیم میں آنے والے زائرین کو مختلف ادوار میں موجود قرآنی نسخوں کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔قرآن کریم کے نادر نسخوں کے تحفظ اور ان کی نمائش کے حوالے سے یہ میوزیم انتہائی اہم ہے۔



اشتہار


اشتہار