پاکستان کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی نے بھارت کی جانب سے شہریت کی پیشکش پر ایسا دوٹوک جواب دیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔90 کی دہائی سے اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکار نے واضح کیا کہ ان کا ملک کے ساتھ رشتہ کسی سودے بازی کا محتاج نہیں۔رپورٹس کے مطابق سجاد علی گزشتہ چند سالوں سے امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں مقیم ہیں۔حال ہی میں ان کے ایک قریبی دوست نے پوڈکاسٹ کے دوران انکشاف کیا کہ کراچی میں ڈکیتی کے ایک افسوسناک واقعے کے بعد سجاد علی نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسی دوران دبئی میں قیام کے موقع پر ایک بھارتی اہلکار نے ان سے رابطہ کیا اور انہیں بھارت کی شہریت لینے کی پیشکش کی۔
LOADING...