آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ بغیر نمبر گاڑی چلانے والوں کا اب چالان نہیں بلکہ مقدمہ درج ہوگا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ شہر میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم جاری ہے، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے قانون شکنوں کی نشاندہی کی جارہی ہے۔
LOADING...
ان کا کہنا تھا کہ جو بار بار ٹریفک رولز کی خلاف ورزی کریں گے اور ای چالان کے کیمروں سے بچنے کے لیے غیر قانونی ہتھکنڈے استعمال کریں گے یعنی نمبر پلیٹ غائب، ان نمبر پلیٹ غیر واضح کریں گے یا نمبرز کی تربیت خراب کریں گے ان کے خلاف ایکشن ہوگا۔جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ کراچی میں سیف سٹی کیمروں کے علاوہ 30 ہزار کیمرے تھے جو اب 40 ہزار ہوچکے ہیں، تاجروں کو کہوں گا کہ مزید کیمرے خود بھی لگائیں تاکہ مانیٹرنگ نظام بہتر ہوآئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں ای چالان کی رقم پنجاب کے ای چالان کے برابر رکھی ہے۔
پنجاب میں اب اس کی رقم میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی وجہ سے 70 فیصد وارداتوں کے کیسز حل ہونے میں مدد ملی ہے، بھتہ خوری کے واقعات میں مجموعی طور پر کمی آئی ہے، صرف ڈسٹرکٹ سینٹرل میں بھتہ خوری کے چند واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم نامی گرامی بھتہ خوروں کے خلاف گھیرا تنگ کررہے ہیں، ان کے ریڈ وارنٹ مل گئے ہیں جلد گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی، کراچی میں موجود بھتہ خور گینز کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کریں گے۔