ایران نے آبنائے ہرمز میں دو بحری جہازوں پر قبضہ کرنےکی ویڈیو جاری کردی۔ ایرانی بحریہ نے جہازوں پر قبضے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کے حفاظتی انتظامات کو خطرے میں ڈالنے پر جہازوں کو قبضے میں لیا گیا اور جہازوں کو ایرانی ساحل پر منتقل کردیا گیا ہے۔
LOADING...
دوسری جانب امریکی محکمہ جنگ کی جانب سے امریکی کانگریس کو آگاہ کیا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو ہٹانے میں 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔
Iranian state TV aired a video of the IRGC seizing container ships in the Strait of Hormuz. Iran said the ships were operating without permits and tampering with the navigation system https://t.co/7Upc7Phlk8 pic.twitter.com/qY1XnfNeVr
— Reuters (@Reuters) April 23, 2026
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایسی کوئی کارروائی ممکنہ طور پر امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے تک شروع نہیں کی جائے گی جس کا مطلب ہے کہ اس تنازع کے معاشی اثرات رواں سال کے آخر یا اس کے بعد تک جاری رہ سکتے ہیں۔