کوئٹہ میں مسافر کے قبضے سے 29.789 ملین ایرانی ریال برآمد

29.789 million Iranian rials recovered from passenger's possession in Quetta
کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے مسافر کے قبضے سے 29.789 ملین ایرانی ریال ضبط کر لیے۔کسٹمز حکام کے مطابق مذکورہ مسافر بغیر کسی ڈیکلریشن کے یہ بڑی رقم بیرون ملک منتقل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران کسٹمز ٹیم نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے اس غیر قانونی منتقلی کو ناکام بنا دیا۔

LOADING...

ضبط شدہ ایرانی ریال کی مالیت کروڑوں روپے کے قریب بتائی جا رہی ہے، جو غیر قانونی تجارت اور کرنسی کی اسمگلنگ کے ایک منظم نیٹ ورک کی نشاندہی کرتی ہے۔کلکٹر کسٹمز نے اس کامیاب آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسٹمز انفورسمنٹ اسمگلنگ کے خلاف مکمل طور پر پرعزم ہے۔



اشتہار


اشتہار