آسٹریلیا کا 15 سال بعد بنگلادیش کا دورہ، وائٹ بال سیریز کا شیڈول جاری

Australia to tour Bangladesh after 15 years, schedule for white-ball series released

کرکٹ آسٹریلیا نے بنگلادیش کے خلاف وائٹ بال سیریز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 15 سال بعد بنگلادیش کا دورہ کرے گی۔اس اہم سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے اور3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، جس سے شائقین کرکٹ کو سنسنی خیزمقابلوں کی توقع ہے۔اعلان کے مطابق ون ڈے سیریزکے تینوں میچزڈھاکا میں کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچزچٹوگرام میں منعقد ہوں گے۔ 

LOADING...

پہلا ون ڈے 9 جون کو ہوگا، دوسرا 11 جون جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 14 جون کو کھیلا جائے گا۔ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کا آغاز 17 جون سے چٹوگرام میں ہوگا، جہاں دوسرا میچ 19 جون اور تیسرا و آخری ٹی ٹوئنٹی 21 جون کو شیڈول ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق بنگلادیش کے اس اہم دورے سے قبل آسٹریلوی ٹیم پاکستان کا بھی دورہ کرے گی، جہاں وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف 3 ون ڈے میچز کھیلے گی۔اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ روابط کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔



اشتہار


اشتہار