چین میں ایک 107 سالہ خاتون کو انٹرنیٹ پر بہت زیادہ شہرت ملی ہے جس کی وجہ ان کی اچھی صحت اور تیز ذہن ہے۔ڈینگ گیوجوان نامی خاتون صوبہ Zhejiang کے شہر Cixi میں مقیم ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران معمر خاتون نے طویل العمری کے راز بتائے۔ڈینگ گیوجوان کی 84 سالہ بیٹی چن شیانگ چاؤ نے اپنی ماں کی صحت کے بارے میں بتایا۔انہوں نے کہا کہ ان کی ماں کو کسی قسم کی دائمی مرض جیسے ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول یا بلڈ شوگر کا سامنا نہیں، جو کہ معمر افراد میں عام ترین امراض ہوتے ہیں۔107 سالہ خاتون کے چہرے کی جِلد پر عمر کے اثرات بھی نظر نہیں آتے حالانکہ وہ اسکن کیئر پراڈکٹس بھی استعمال نہیں کرتیں۔
LOADING...