پاکستان میں موبائل صارفین کو عیدالفطر سے پہلے فائیو جی سروس ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جبکہ ٹیلی کام آپریٹرز کو آئندہ ہفتے فائیو جی لائسنس جاری کیے جانے کی توقع ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کے بعد لائسنس جاری کرنے کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ اور حکام پہلے ہی فائیو جی لائسنس تیار کر چکے ہیں۔ اس پیشرفت کے بعد ٹیلی کام کمپنیاں عیدالفطر سے قبل فائیو جی سروس لانچ کرنے کی پوزیشن میں آ سکتی ہیں۔
LOADING...
پی ٹی اے نے کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ لائسنس کے حصول کے لیے تمام قانونی تقاضے مکمل کیے جائیں۔ذرائع کے مطابق لائسنس کے اجرا سے قبل کمپنیوں کو 15 ملین ڈالر کی بینک گارنٹی جمع کروانا ہو گی۔ ایک کمپنی بینک گارنٹی جمع کروا چکی ہے جبکہ دو دیگر کمپنیوں سے بھی جلد جمع ہونے کی توقع ہے۔پی ٹی اے تینوں ٹیلی کام کمپنیوں کو بیک وقت فائیو جی لائسنس جاری کرنے پر غور کر رہا ہے۔ اور تمام آپریٹرز فوری طور پر سروس شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔اس مقصد کے لیے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹر میں فائیو جی لائسنس کے اجرا کی تقریب منعقد کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ جبکہ ادارہ عیدالفطر سے پہلے فائیو جی لانچ کی راہ ہموار کرنا چاہتا ہے