کویت میں امریکا کا F-15جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ترک میڈیا کے مطابق طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ دورانِ پرواز حادثے کا شکار ہوگیا اور زمین سے ٹکرا کر تباہ ہو گیاترک میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارہ زمین سے ٹکرانے سے چند لمحے قبل پائلٹ کو بحفاظت ایجیکٹ کرتے دیکھا گیا۔
LOADING...
حادثے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ایف 15 ایک جدید لڑاکا طیارہ ہے جو مختلف جنگی اور دفاعی مشنز میں استعمال کیا جاتا ہے، واقعے کے بعد سکیورٹی اداروں نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔