قازقستان اور ازبکستان کے صدور آئندہ ہفتے پاکستان کا الگ الگ سرکاری دورہ کریں گے، جن کے دوران دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔
LOADING...
سفارتی ذرائع کے مطابق قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف کے دورۂ پاکستان کا شیڈول حتمی شکل دے دی گئی ہے، وہ 3 اور 4 فروری کو پاکستان میں قیام کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قازق صدر کے دورے کے دوران پاکستان اور قازقستان کے درمیان ریلوے تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط متوقع ہیں، جس سے علاقائی رابطہ کاری اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔