بھارتی سپر اسٹار کے گھر ایک ساتھ یک نہ شد دو شد کے مصداق جڑواں بچوں کی پیدائش سے جشن کا سما ہے۔یہ گھر بھارت کے تیلگو سُپر اسٹار رام چرن کا ہے۔ ان کی اہلیہ اپسانا کونیڈالا نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے جن میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے۔سب سے زیادہ خوشی دادا چرن جیوی کو ہے جو تیلگو سنیما کے لیجنڈری اداکار ہیں جنھیں اداکاری کا شاید ہی کوئی ایوارڈ ہے جو نہ ملا ہو۔
LOADING...
بچوں کے دادا لیجنڈری چرن جیوی نے بیٹے سپر اسٹار رام چرن کے جڑواں بچوں کی اطلاع دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ماں اور دونوں بچے بالکل صحت مند ہیں۔ انھوں نے مداحوں کی دعاؤں اور محبت بھرے پیغامات پر شکریہ بھی ادا کیا۔جڑواں بچوں کے والدین رام چرن اور اپسانا نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دعاگو ہیں کہ ان کے بچے نہ صرف مضبوط بلکہ ہمدرد انسان بھی بنیں۔
