چین نے تعمیرات کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کر دی، 22.13 کلومیٹر طویل شاہراہ سرنگ بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔چینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین نے ایک بار پھر انفراسٹرکچر کے میدان میں ایسا کارنامہ انجام دیا ہے جو جغرافیے کو چیلنج کرتا دکھائی دیتا ہےصوبہ گوئی ژو کے دشوار گزار پہاڑی علاقے میں تعمیر کی گئی یہ دیوہیکل سرنگ صرف ریکارڈ نہیں توڑتی بلکہ فاصلے کے معنی بھی بدل دیتی ہے۔ نقشے پر یہ محض ایک باریک سی لکیر نظر آتی ہے، جس سفر میں پہلے خطرناک اور پیچیدہ پہاڑی سڑکوں کے باعث گھنٹوں لگتے تھے، اب وہ بہت کم وقت میں طے ہوسکے گا۔
LOADING...