وزارت تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ نے رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیاایڈمنسٹریٹر جنرل زکوٰۃ نے رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 5 لاکھ 3 ہزار 529 روپے مقرر کیا ہے۔جاری کردہ اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ اگر یکم رمضان کو کسی اکاؤنٹ میں موجود رقم 5 لاکھ 3 ہزار 529 روپے سے کم ہوگی تو اس پر زکوٰۃ نہیں کاٹی جائے گی۔
LOADING...
دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ماہِ رمضان میں تمام بینکوں کے اوقات کارتبدیل کردیے ہیں۔ماہ رمضان میں بینک پیر سے جمعرات صبح آٹھ بجے سے لے کر دوپہر پونے دو بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعے کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے اوقات کار صبح آٹھ بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک ہوں گے۔