پنجاب حکومت نے رمضان المبارک سے قبل عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے رمضان بچت فیسٹیول کا انعقاد کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ فیسٹیول 13فروری سے 15فروری تک جیلانی پارک میں ہوگا۔اس حوالے سے ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید کی تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ، انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر عوام الناس کے لیے ریلیف سٹالز قائم کیے جائیں گے، ماہ مبارک سے قبل آٹا،گھی، دالیں، چینی، چاول، پھل سبزیاں اور دیگر اشیا خورونوش سستے داموں دستیاب ہوں گی، رمضان بچت فیسٹیول میں فوڈ سٹالز کے ساتھ فوڈ سیفٹی اور معیار کو یقینی بنانے کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
LOADING...