صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود انتقال کر گئے

President of Azad Jammu and Kashmir Barrister Sultan Mahmood passes away
صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود انتقال کر گئے۔صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی عمر 71 سال تھی۔ اور وہ طویل عرصے سے علیل تھے۔ ان کے انتقال کی خبر سے آزاد کشمیر، پاکستان اور کشمیری عوام میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔

LOADING...

خاندانی ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود اسلام آباد میں زیر علاج تھے۔ ان کی نماز جنازہ اتوار کو ان کے آبائی علاقے چیچیاں میرپور میں 3 بجے ادا کی جائے گی۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی مضبوط اور مؤثر آواز تھے۔ وہ  9 اگست 1955 کو چیچیاں میرپور آزاد کشمیر میں پیدا ہوئے۔بیرسٹر سلطان محمود چودھری 1996 میں آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے۔ جبکہ 2021 میں صدر آزاد جموں و کشمیر منتخب ہوئے تھے۔





اشتہار


اشتہار