ترقیاتی کاموں کے لیے ’’21 کلو سونے کی اینٹیں‘‘ عطیہ! دینے والا گمنام

Donation of “21 kg gold bricks” for development works! Anonymous donor
 پانی اور سیوریج کے پرانے نظام سے پرشان عوام کی مشکل آسان ہو گئی اور ترقیاتی کاموں کے لیے 21 کلو سونے کی اینٹیں عطیہ کر دی گئیں۔تاہم یہ مشکل پاکستانی عوام کی نہیں بلکہ جاپان کے شہر اوساکا کے لوگوں کی ہوئی ہے، جہاں گمنام ڈونر نے ترقیاتی کاموں کے لیے ایک دو نہیں بلکہ 21 کلو سونے کی اینٹیں عطیہ کر دیں جو انتظامیہ کو مل بھی گئی ہیں اور اس کی مالیت 26 لاکھ ڈالرز (پاکستانی ایک ارب روپے سے زائد) بتائی جاتی ہے۔

LOADING...

جاپانی میڈیا کے مطابق میئر اوساکا کا کہنا ہے کہ سونے کی 21 کلو اینٹیں ایک پرسرار شخص نے اوساکا میں پانی اور سیوریج کے پرانے پائپوں کو تبدیل کرنے کے لیے عطیہ کی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس شخص کو کوئی نہیں جانتا، جب کہ اس سے قبل یہی شخص 5 لاکھ ین نقد رقم بھی عطیہ کر چکا ہے۔میئر اوساکا کا کہنا تھا کہ پرانے پائپس بدلنے کے لیے بہت بڑی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ یہ بندوبست ہونے کے بعد کام کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سیوریج پائپ لائن کے بنیادی ڈھانچے میں نقائص کے باعث سڑکوں پر گڑھے پڑنے کے واقعات بڑھ رہے تھے۔



اشتہار


اشتہار