LOADING...
Four moons appear over Russia’s St. Petersburg
— RT (@RT_com) February 1, 2026
The spectacle, known as a paraselene, was created by moonlight bending through ice crystals in the frosty atmosphere pic.twitter.com/J5C5h4uDx8
آخر یہ “چار چاند” کیسے نظر آئے؟
یہ حیرت انگیز منظر دراصل ایک قدرتی مظہر ہے جسے پیرسیلینی (Paraselenae) کہا جاتا ہے، جسے عام زبان میں مون ڈاگ یا نقلی چاند بھی کہتے ہیں۔ یہ کوئی خلائی واقعہ نہیں بلکہ موسم سے جڑا ایک optical illusion ہے۔یہ منظر اُس وقت بنتا ہے جب چاندنی، آسمان میں موجود نہایت باریک اور اونچائی پر پھیلے بادلوں سے گزرتی ہے جو برف کے ننھے ننھے ذرات پر مشتمل ہوتے ہیں۔یہ بادل، جنہیں سیروس یا سیروسٹریٹس کہا جاتا ہے، چپٹے اور چھ کونوں والے برفانی ذرات پر مشتمل ہوتے ہیں۔ جب چاندنی ان ذرات سے مڑتی ہے تو چاند کے دونوں جانب روشن دھبے بن جاتے ہیں، جو یوں محسوس ہوتے ہیں جیسے آسمان پر ایک نہیں بلکہ کئی چاند جگمگا رہے ہوں۔