پاکستان سے غیر قانونی طور پر بھارت جاکر شادی کرنے والی سیما حیدر کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیما حیدر اور ان کے بھارتی شوہر سچن کے یہاں گزشتہ 11 ماہ میں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔اس سے قبل 15 مارچ 2025 کو سیما حیدر نے ایک بیٹی کو جنم دیا تھا جب کہ پاکستان میں ان کے پہلے شوہر سے 4 بچے تھے جو اب ماں کے ساتھ ہی بھارت میں رہتے ہیں۔یاد رہے کہ سیما حیدر 2023 میں اپنے محبوب سچن سے ملنے اپنے چار بچوں کے ہمراہ پاکستان سے نیپال کے راستے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئی تھیں۔
LOADING...
بھارت میں شادی کرنے والی پاکستانی خاتون سیما حیدر کے یہاں بیٹے کی پیدائش
— QOMINEWS (@QOMINEWS) February 20, 2026
پاکستان سے چار بچوں سمیت نیپال کے راستے بھارت فرار ہونے والی سیما حیدر نے گریٹر نوئیڈا کے ایک نجی اسپتال میں بیٹے کو جنم دیا۔ سچن کے ساتھ یہ ان کا دوسرا بچہ ہے، 11 ماہ پہلے بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔ pic.twitter.com/DGuWBzp6Eb