حکومت کا شب برات پر عام تعطیل کا اعلان

Government declares public holiday on Shab-e-Barat
 پنجاب حکومت نے شبِ برات کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت بدھ 4 فروری کو پورے پنجاب میں سرکاری ادارے بند رہیں گے۔سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (ایس اینڈ جی اے ڈی) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کے ماتحت تمام سرکاری دفاتر، خودمختار اور نیم خودمختار ادارے، سرکاری کارپوریشنز، لوکل گورنمنٹ کے ادارے اور سرکاری و نیم سرکاری تعلیمی ادارے اس روز تعطیل پر ہوں گے۔

LOADING...

اعلامیے کے مطابق یہ تعطیل پنجاب کے تمام اضلاع میں یکساں طور پر نافذ ہوگی تاکہ شہری آسانی سے شبِ برات کی مذہبی عبادات اور دیگر سرگرمیوں میں شرکت کر سکیں پاکستان میں ہر سال شعبان کے مہینے کی پندرہویں شب یعنی شَبِ برات عقیدت اور روحانی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جاتی ہے۔ اس موقع پر مساجد اور دیگر مقامات پر خصوصی قرآنی نشستیں، سیمینارز اور محافل کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ اس شب کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے۔

 اس سال شعبان کا مہینہ پاکستان میں 21 جنوری 2026 سے شروع ہوا، جس کا اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی نے کیا، جس کے تحت شَبِ برات 2026 جمعرات 3 فروری 2026 کو منائی جائے گی۔ شَبِ برات کی رات 14 اور 15 شعبان کی درمیانی رات ہوتی ہے، جسے اسلامی روایات میں بڑی اہمیت حاصل ہے۔ مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ اس شب میں اللہ تعالٰی لوگوں کی تقدیر، رزق اور عمر کے اہم فیصلے فرماتے ہیں۔ افراد اس رات کو عبادت و دعا میں گزار کر اللہ کی رحمت اور نیک نصیب کے لیے دعا کرتے ہیں۔ 





اشتہار


اشتہار