خیبرپختونخوا، محکمہ ایکسائز کا منفرد نمبر پلیٹس کے بارے میں اہم اعلان

Khyber Pakhtunkhwa, Excise Department makes important announcement regarding unique number plates
 خیبر پختونخوا میں محکمہ ایکسائز نے اسپیشلائزڈ منفرد نمبر پلیٹس کے اجراء کا فیصلہ کر لیا۔محکمہ ایکسائز کے مطابق ان خصوصی نمبر پلیٹس کی بولی 27 جنوری کو پشاور میں منعقد کی جائے گی، نمبر پلیٹس قبیلوں کے نام سے بھی نیلام کی جائیں گی۔محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ یہ نمبر پلیٹس مختلف قبائل اور معروف ناموں سے منسوب ہوں گی جن میں وزیرون، محسودون، خٹک ون اور مہمندون شامل ہیں، اس کے علاوہ خان، گنڈا پور، درانی، کنڈی، سواتی، ارباب، خلیل، آفریدی اور یوسفزئی ون کے نام سے بھی نمبر پلیٹس نیلام کی جائیں گی۔

LOADING...

محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ، ایبٹ آباد، کوہاٹ اور بنوں کے نام سے بھی خصوصی نمبر پلیٹس جاری کی جائیں گی، منفرد نمبر پلیٹ کے لیے بولی کی بنیادی رقم 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔بولی میں حصہ لینے کے خواہش مند افراد سے ایک لاکھ روپے بطور سیکیورٹی رقم وصول کی جائے گی، محکمہ ایکسائز نے واضح کیا ہے کہ مقررہ وقت میں مکمل رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں بڈ سیکیورٹی ضبط کر لی جائے گی۔




اشتہار


اشتہار