بالی ووڈ کی نامور ڈائریکٹر وکوریوگرافر فرح خان نے اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا کپور کو فلم کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم ہیروئن بن سکتی ہو۔بالی ووڈ کی مشہور فلمیں ’میں ہوں نا‘، ’اوم شانتی اوم‘ اور ’تیس مار خان‘ جیسی فلموں کی ہدایتکاری کرنے والی معروف کوریوگرافر فرح خان نے اپنے یوٹیوب سفر کے آغاز کے بعد شاندار مداحوں کی تعداد حاصل کر لی ہے۔
LOADING...
اس تعریف پر میرا کپور واضح طور پر شرما گئیں اور انہوں نے نہایت شائستگی سے اس پیشکش کو مسترد کردیا۔ اس دوران فرح خان نے اپنے اگلے ہدایتکاری منصوبے کے بارے میں بتایا، ان کا کہنا تھا کہ وہ اس سال کے اختتام تک اپنی اگلی فلم کی ہدایتکاری شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچے کالج چلے جائیں تو پھر میں فلم پر کام کروں گی۔
سوشل میڈیا پر بھی بہت کہا جارہا ہے کہ ’فرح خان واپس آؤ‘، جب کہ مجھے بھی لگتا ہے کہ اب وقت آگیا ہے۔ اس دوران فرح خان نے یہ انکشاف بھی کیا کہ اگر میں فلم بناؤں گی تو شاہ رخ کے ساتھ ہی بناؤں گی، ورنہ میں انتظار کروں گی اور یوٹیوب ہی کرتی رہوں گی۔ واضح رہے کہ میرا کپور نے جولائی 2015 میں شاہد کپور سے شادی کی، ان کے دو بچے بیٹی میشا اور بیٹا زین ہیں، جب کہ میرا کپور ایک کامیاب کاروباری شخصیت بھی ہیں۔