LOADING...
لاہور:یہ صاحب بسمہ اللہ پڑھ کررشوت لےرہےہیں،ذرائع کےمطابق یہ ویڈیومبینہ طورپررنگ روڈکی ہے۔ pic.twitter.com/cPBq06X2f3
— Ali Imran Abbasi (@aliimranabbasi) January 19, 2026
سوشل میڈیا صارف رفیق جان کا کہنا ہے کہ جب تک ملک میں آئین اور قانون کی مکمل عملداری قائم نہیں ہوگی، اس طرح پولیس کی لوٹ مار جاری رہے گی۔دوسری جانب لاہور پولیس نے وائرل ویڈیو پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے۔
پولیس اہلکار کی رشوت لینے کی ویڈیو کا معاملہ ,
— Lahore Police Official (@Lahorepoliceops) January 19, 2026
ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکار کو فوری طور پر گرفتار کروا دیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے مذکورہ اہلکار کو نوکری سے فوری طور پر برخاست کرنے اور اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کا بھی حکم دے دیا۔ #Lahore https://t.co/uS3jWCzgNc
پولیس حکام کے مطابق مذکورہ اہلکار کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے اور اسے ملازمت سے برطرف کرنے کے ساتھ ساتھ سخت محکمانہ کارروائی کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ ”ایک اہلکار کا غلط فعل پوری پولیس فورس کی بدنامی کا باعث بنتا ہے، کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور ایسے اہلکاروں کی لاہور پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہے۔