LOADING...
OMG #AkshayeKhanna and #SunielShetty in #Border2 🤯💥#SunnyDeol pic.twitter.com/mJjOzo7PB8
— Saurabh Singh (@Mt_Saurabh) January 26, 2026
اکشے کھنہ سمیت تمام اداکار کے فلم میں مختصر کردار کے مناظر کے کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکے ہیں، اس منظر میں سنی دیول کے کردار، فتح سنگھ کالر، پہلی فلم کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔اس حوالے سے فلم سازوں نے وضاحت جاری کی کہ یہ خراجِ عقیدت والا منظر ابتدا ہی سے اسکرپٹ کا حصہ تھا اور اسے اکشے کھنہ کی فلم دھرندھر میں کامیابی کے بعد شامل نہیں کیا گیا۔
فلم کے شریک پروڈیوسر بھوشن کمار کا کہنا تھا کہ اس طرح فلم نہیں بنائی جاتی، یہ منظر پہلے سے اسکرپٹ میں موجود تھا، درحقیقت ہم نے ان کا حصہ دھرندھر کی ریلیز کے بعد شوٹ کیا۔ فلم کے ہدایتکار انوراگ سنگھ نے بتایا کہ ہم نے اکشے کھنہ کا حصہ 10 اور 11 دسمبر کو شوٹ کیا یعنی وہ شروع سے کہانی کا حصہ تھے اور جو لوگ فلم کے اختتام کے بعد بھی بیٹھے رہتے ہیں، انہیں ایک سنہرا لمحہ ملتا ہے۔واضح رہے کہ بارڈر 2 کی کہانی 1971 کی پاک-بھارت جنگ کے پس منظر میں پیش کی گئی ہے۔