شدید دھند کے باعث ٹرک نہر میں جا گرا، 14 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Pakistan has created a new history by accomplishing a great feat.
سرگودھا میں دھندکے باعث ٹرک نہرمیں جاگرا، جس سے 14 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ریسکیوحکام کے مطابق ٹرک کے نیچے آنے سے اموات ہوئیں، 9 افراد شدید زخمی ہیں، ٹرک سوار افراد اسلام آباد سے فیصل آباد فوتگی پر جا رہے تھے۔ریسکیو حکام کے مطابق نہر خشک تھی پانی موجود نہیں تھا۔

LOADING...

 سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے علاقہ گلہ پور بنگلہ کے قریب 23 افراد منی ٹرک میں سوار ہوکر جا رہے تھے۔شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ کم ہونے پر ٹرک خشک نہر میں جاگرا۔ ٹرک کے نیچے دب کر 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کوٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج مزید 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں تین مرد، پانچ خواتین اور چھ بچے شامل ہیں۔





اشتہار


اشتہار