سعودی عرب کے معمر ترین شہری نصیر بن رادان الراشد ال وداعی 142 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔گلف نیوز کے مطابق نصیر بن رادان الراشد ال وداعی 142 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ سعودی عرب کے شہری جنوبی خطے دہاران ال جنوب میں ادا کی گئی جہاں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
نصیر بن رادان کی پیدائش موجودہ سعودی عرب کے قیام سے پہلے ہوئی تھی اور انہوں نے جدید سعودی ریاست کے بانی شاہ عبدالعزیز سے شاہ سلمان تک ہر حکمران کے دور کو دیکھا۔ ان کی ایک صدی سے زائد عرصے پر مشتمل زندگی مملکت میں اہم سیاسی، سماجی اور معاشی تبدیلیاں رونما ہوئیں۔خاندانی ذرائع نے ان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے بتایا کہ نصیر بن رادان نے اپنی زندگی میں
40 سے زائد حج کیے۔نصیر بن رادان نے اپنی زندگی میں کئی شادیاں کیں اور
آخری شادی 110 برس کی عمر میں کی تھی، آخری اہلیہ سے ان کی ایک بیٹی ہے۔ ان کے
بچوں، پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں کی
مجموعی تعداد 134 بتائی جاتی ہے۔