شارجہ پولیس نے موٹرسائیکلوں اور مخصوص گاڑیوں کیلئے نئی نمبر پلیٹ کی نئی کیٹیگری متعارف کروا دی۔ گلف ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق شارجہ پولیس نے مملکت کی بصری شناخت کو مزید بہتر بنانے کیلئے مخصوص گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کیلئے نئی نمبر پلیٹ لازمی قرار دی۔
LOADING...
حکام کے مطابق یہ نئی نمبر پلیٹ منظور شدہ ڈیزائن کے عین مطابق ہے جو مملکت کی شناخت کی عکاسی کرتی ہیں، انہیں جدید معیارات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے تاکہ ان گاڑیوں کے روایتی اور تاریخی تشخص کو برقرار رکھا جا سکے۔ نئی کیٹیگری کے اجرا کا مقصد کلاسیک گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے مالکان کو معیاری خدمات فراہم کرنا ہے۔
یہ نمبر پلیٹس ’امارات آکشن‘ کے تعاون سے فروخت کیلئے پیش کی جائیں گی تاکہ ٹریفک سروسز کے نظام کو بہتر بنانے اور صارفین کو مختلف انتخاب فراہم کر کے ان کے تجربے کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔شارجہ پولیس نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ بہترین عالمی طریقوں کے مطابق اپنی خدمات کو مسلسل بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے تاکہ صارفین کے اطمینان کو یقینی بنایا جا سکے اور مملکت کے تمدنی امیج کو مزید نکھارا جا سکے۔