
برازیل کی پہلی مس یونیورس آئیدا ماریا وارگاس انتقال کرگئیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق انہیں اسپتال آرکانجو سائو میگوئل میں داخل کیا گیا تھا، جبکہ ان کی موت کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہوسکیں۔ آئیدا ماریا کے خاندان اور بیٹی فرننڈا وارگاس نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مس یونیورس 1963 آخری لمحات تک آئی سی یو میں زیرِ علاج رہیں۔
LOADING...
آئیدا وارگاس نے ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ کاروباری دنیا، آرٹ کیوریٹر اور ٹیلی ویژن پیش کنندہ کے طور پر بھی کئی کردار ادا کیے۔ 1968 میں وہ برازیل واپس آگئیں اور پورٹو الیگرے میں بس گئیں۔ انہوں نے بزنس مین جوز کارلوس ایتھانسیو سے شادی کی اور ان کے دو بچے اینزو اور فرننڈا ہوئے۔ 2000 میں انہیں اسٹروک کا سامنا ہوا اور 2009 میں ان کے شوہر کا انتقال ہوا، جس کے بعد وہ گرامادو منتقل ہوگئیں۔مس یونیورس آرگنائزیشن نے انسٹاگرام پر آئیدا وارگاس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ’’برازیل کی پہلی مس یونیورس کے طور پر آئیدا ماریا وارگاس کی شخصیت اور پیشہ روانہ روح ہماری تاریخ میں لازوال اثر چھوڑ گئی ہے۔ ہم دعاگو ہیں کہ ان کی میراث آنے والی نسلوں کو متاثر کرتی رہے۔