پاکستانی ورکرز کیلئے یورپ کے دروازے کھل گئے

Europe's doors open for Pakistani workers
وزارت اوورسیز پاکستانیز کی کوششیں رنگ لے آئیں، پاکستانی ورکرز کیلئے یورپ کے دروازے کھل گئے۔وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ آئندہ تین سال کے لئے اٹلی سے پاکستان کیلئے ساڑھے 10 ہزار نوکریوں کا کوٹہ حاصل کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اٹلی کا پاکستان کیلئے نوکریوں میں کوٹہ مختص کرنا اہم سنگ میل ہے، اس کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ طویل محنت کے بعد اٹلی میں پاکستانی ورک فورس کیلئے روزگار کے دروازے کھل رہے ہیں۔

LOADING...

ترجمان وزارت اوورسیز پاکستانیز کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین نے اٹلی سے پاکستان کیلئے نوکریوں میں کوٹہ الاٹ کرنے کی خصوصی درخواست کی جس منظور کر لیا گیا۔اگلے تین سال کیلئے 3500 پاکستانی ہر سال ورک ویزا پر اٹلی جائیں گے، 1500 پاکستانی سیزنل کوٹہ اور 2 ہزار نان سیزنل کوٹہ پر اٹلی جائیں گے۔نوکریوں کا یہ کوٹہ پاکستان کو شپ بریکنگ، ہاسپیٹیلی، ہیلتھ کئیر اور زراعت کے شعبوں دیا گیا ہے، پاکستانی ہنرمند و نیم ہنرمند ورکرز ان شعبوں میں روزگار کیلئے اٹلی جائیں گے۔پاکستان کے لئے ویلڈرز، ٹیکنیشن، شیف، ویٹرز، ہاؤس کیپنگ، نرسنگ، میڈیکل ٹیکنیشن، فارمنگ، کاشتکاری کے شعبوں میں روزگار کے مواقع موجود ہیں۔





اشتہار


اشتہار