امریکا کی ریاست نیو جرسی کے شہر ہیمونٹن ( Hammonton) میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق تاحال ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ہیلی کاپٹر دورانِ پرواز اچانک اپنا کنٹرول کھو دیا، جس کے بعد وہ تیزی سے گھومنے لگا اور کچھ ہی لمحوں میں زمین سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا، حادثے کے فوراً بعد ریسکیو اور ایمرجنسی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
LOADING...
مقامی حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہےتاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ہیلی کاپٹر میں کتنے افراد سوار تھے اور جانی یا مالی نقصان کی نوعیت کیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ مکمل تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے لائی جائیں گی، واقعے کے بعد قریبی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ سوشل میڈیا پر حادثے کی ویڈیوز اور تصاویر بھی گردش کر رہی ہیں۔
A short while ago: A helicopter lost control and began spinning before crashing in Hammonton, New Jersey, United States. pic.twitter.com/aHx3uhAynD
— Weather Monitor (@WeatherMonitors) December 28, 2025