واٹس ایپ میں مس کال نوٹس سمیت کئی نئے فیچرز متعارف

WhatsApp introduces many new features including missed call notifications
عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے کالز، چیٹس اور اسٹیٹس میں رابطے اور تعامل کو مزید آسان اور دلچسپ بنانے کے لیے متعدد نئے فیچرز کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے مسڈ کال نوٹس کا فیچر متعارف کروایا ہے، جس کے ذریعے اگر کسی صارف کی وائس یا ویڈیو کال کا جواب نہ دیا جائے تو کال کرنے والا براہِ راست چیٹ میں آڈیو یا ویڈیو نوٹ بھیج سکتا ہے۔

LOADING...

واٹس ایپ کے مطابق صارفین نوٹ کو ایک ٹپ سے سن اور دیکھ سکتے ہیں، جس سے روایتی وائس میل کی ضرورت کم ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ وائس اور گروپ کالز میں نئی تبدیلیاں بھی شامل کی گئی ہیں۔گروپ ویڈیو کالز میں اب اسپیکر کو نمایاں کرنے کے لیے اسپاٹ لائٹ فیچر دستیاب ہوگا، جبکہ صارفین اپنی رائے اور تاثرات ظاہر کرنے کے لیے ری ایکشنز استعمال کر سکیں گے۔واٹس ایپ نے اسٹیٹس سیکشن میں نئے انٹرایکٹو اسٹیکرز بھی متعارف کرائے ہیں۔

جن میں موسیقی کی لائنز، سوالات اور دلچسپ ڈیزائنز شامل ہیں، یہ صارفین کو اسٹیٹس میں زیادہ مؤثر انداز میں اظہارِ خیال اور تعامل کی سہولت فراہم کریں گے۔مزید براں میٹا اے آئی امیج جنریشن ٹولز کی اپ گریڈ کے ذریعے صارفین تصاویر کی کوالٹی بڑھا سکتے ہیں اور انہیں مختصر ویڈیوز میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ڈیسک ٹاپ ورژن میں نیا میڈیا ٹیب شامل کیا گیا ہے، جو تمام چیٹس کے مشترکہ میڈیا، لنکس اور ڈاکومنٹس کو آسانی سے تلاش اور منظم کرنے میں مدد دے گا، جبکہ لنک پریویوز کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔ یہ اپڈیٹس 2025 کے تعطیلاتی سیزن سے قبل متعارف کرائی گئی ہیں۔





اشتہار


اشتہار