کراچی: کھلے مین ہول میں بچے ابراہیم کے گرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

How did little Ibrahim fall into an open manhole? Heartbreaking footage emerges
نیپا چورنگی کے قریب ننھے ابراہیم کی کھلے مین ہول گرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ، :بچہ چلتا ہوا گیا اور مین ہول میں گرگیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گر کر 3 سالہ بچے ابراہیم کی ہلاکت کا دل خراش واقعہ پیش آیا۔

LOADING...

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے، جس میں بچہ اسٹور کی دو سیڑھیاں اتر کر چند قدم چلتے ہی اچانک کھلے مین ہول میں گرتا ہوا واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ذرائع نے بتایا مین ہول کے آس پاس کوئی حفاظتی نشاندہی یا رکاوٹ موجود نہیں تھی، جبکہ واقعہ کے فوراً بعد بچے کی والدہ اسے بچانے کے لیے بھاگتی ہوئی نظر آتی ہیں۔


ننھےابراہیم کی والدہ کی چیخنے چلانےپررش لگ گیا اور قریب کھڑے افراد نے بھی مدد کے لیے لوگوں کو آواز دی۔متعلقہ اداروں نے ڈپارٹمنٹل اسٹور میں نصب کیمروں کی فوٹیجز اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فوٹیج کے لیک ہونے پر سخت پابندی عائد کی گئی ہے اور معاملے کو مکمل رازداری میں رکھا جا رہا ہے، حتیٰ کہ ایس ایچ او کو بھی فوٹیج فراہم نہیں کی گئی ذرائع کے مطابق فوٹیجز سامنے آنے اور انکوائری مکمل ہونے کے بعد ہی حادثے کے اصل ذمہ دار کا تعین کیا جائے گا، پولیس اور شہری اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔





اشتہار


اشتہار