متحدہ عرب امارات میں پیدائش کے چھ دن بعد ایک نومولود بچی کے دانت نکل آنے کا منفرد واقعہ سامنے آیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق بے بی مہرہ عبدالرحمان 3 دسمبر 2025 کو شارجہ میں ام القوین کے خلیفہ اسپتال شارجہ میں پیدا ہوئی تھی۔ گھر میں معمولی معائنے کے دوران اہل خانہ نے منہ میں ایک ننھا سا دانت دیکھا تو فوراً ڈاکٹرز سے رابطہ کیا۔
LOADING...
ڈاکٹروں نے اس کیفیت کو ’ولادی دانت‘ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ بعض بچوں میں پیدائش کے فوراً بعد یا چند دنوں میں دانت نمودار ہو سکتے ہیں۔ڈاکٹروں کے مطابق یہ دانت عام طور پر بچے کی صحت کے لیے خطرناک نہیں ہوتے، دوسری جانب مہرہ کے والد نے بیٹی میں جلد دانت نمودار ہونے پر خوشی اور حیرت کا اظہار کیا۔
Medical miracle: Doctors stunned as Sharjah infant shows fully formed tooth only 6 days after birth!
— Gulf News (@gulf_news) December 7, 2025
Read more: https://t.co/7EKEvMaU7e pic.twitter.com/3qXcZwKv5D
بچی کی معمول کی نشوونما کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے ، ڈاکٹرز نے واضح کیا ہے کہ کسی تشویش کی ضرورت نہیں۔