جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی 2 ایئرہوسٹس کے درمیان ہاتھا پائی

Two PIA air hostesses scuffle at Jeddah airport
جدہ ایئرپورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی دو فضائی میزبانوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا، جس پر پی آئی اے انتظامیہ نے دونوں ایئرہوسٹس کو معطل کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جدہ سے ملتان آنے والی پرواز کی دو خواتین ایئرہوسٹس کے درمیان جھگڑا جدہ ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر لاؤنج میں شروع ہوا۔ابتدا میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد معاملہ شدت اختیار کر گیا اور دونوں ایک دوسرے سے ہاتھا پائی پر اتر آئیں۔

LOADING...

واقعے کے بعد پی آئی اے کے ایک افسر نے موقع پر پہنچ کر بیچ بچاؤ کروایا اور معاملے کو مزید بڑھنے سے روکا۔ترجمان پی آئی اے نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ 23 دسمبر کو پیش آیا تھا۔ انتظامیہ نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے دونوں فضائی میزبانوں کو معطل کر دیا ہے جبکہ معاملے کی انکوائری بھی شروع کر دی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق قومی ایئرلائن نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ رویے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی، اور ذمہ داروں کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔



اشتہار


اشتہار