
پنجاب کے کاشتکاروں کے لیے پاکستان کی سب سے بڑی ٹریکٹر اسکیم کا آغاز کر دیا گیا ہے،جس کے تحت پہلے فیز میں 50 سے 75 ہارس پاور کے 10 ہزار ٹریکٹرز تقسیم کیے جا چکے ہیں دوسرے فیز میں 75 سے 85 ہارس پاور کے 10 ہزار ٹریکٹرز کی فراہمی قرعہ اندازی کے ذریعے جاری ہے، جبکہ تیسرے فیز کا آغاز جنوری 2026 سے ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق، 50 سے 55 ہارس پاور ٹریکٹرز کی فراہمی کے لیے وسط جنوری سے درخواستیں طلب کی جائیں گی،جبکہ 100 سے 120 ہارس پاور کے ٹریکٹرز بلا سود قرض پر دیے جائیں گے۔
LOADING...