کیا امریکی نائب صدر اور ایریکا کرک شادی کرنے والے ہیں؟ حقائق سامنے آگئے

Are the US Vice President and Erica Kirk going to get married? The facts have come to light.
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور امریکی بزنس وومن ایریکا کرک کی گلے ملنے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر افواہوں کا طوفان کھڑا ہوگیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیویارک ٹائمز کی بیسٹ سیلر مصنفہ شانن واٹس کی جانب سے پیشگوئی بھی کردی گئی کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس 2026 کے آخر تک ایریکا سے شادی کریں گے۔

LOADING...

یہی نہیں بلکہ نیویارک ٹائمز کی بیسٹ سیلر مصنفہ شانن واٹس نے بھی پیشگوئی کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکی نائب صدر آئندہ سال کے آخر تک اپنی اہلیہ اوشا سے طلاق لے کر ایریکا کرک سے شادی کرلیں گے۔تاہم یہ قیاس آرائیاں اس وقت دم توڑ گئیں جب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ان کی اہلیہ اوشا کے ساتھ سفر کی تصویر سامنے آئی، یہ تصاویر میری لینڈ میں سرکاری طیارے میں سوار ہوتے وقت لی گئیں۔یہ افواہیں یونیورسٹی میں ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کے ایک پروگرام کے بعد شروع ہوئی تھیں۔

 جب چارلی کرک کی بیوہ ایریکا کی امریکی نائب صدر کو گرمجوشی سے مبارکباد دیتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔اے ایف پی کے مطابق تصاویر میں صرف نائب صدر اور دوسری خاتون کو دکھایا گیا ہے۔ انہیں 29 اکتوبر کو ان کی حفاظت کے پیش نظرایئر فورس ٹو میں لے جایا گیا تھا۔واضح رہے کہ عوام کے سامنے گلے ملنے کی جذباتی نوعیت کی وجہ سے جھوٹے دعووں نے توجہ حاصل کی تھی۔ ایریکا کرک حال ہی میں اپنے شوہر کے انتقال کے بعد TPUSA کی CEO بنی ہیں۔ تنظیم نے تقریب کا انعقاد دونوں افراد کے مسیسیپی میں ہونے کی وجہ سے کیا تھا۔



حوالہ

اشتہار


اشتہار