
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ماہیما چوہدری اور اداکار سنجے مشرا کی شادی کی افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی۔ردیس، دھڑکن اور ایمرجنسی جیسی مشہور فلموں کیلئے مشہور اداکارہ ماہیما چوہدری کی اداکار سنجے مشرا کے ساتھ شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہیں تاہم یہ خبریں غلط ثابت ہوگئی ہیں۔
LOADING...
یاد رہے کہ ماہیما چوہدری کی ذاتی زندگی بھی طویل عرصے سے توجہ کا مرکز رہی ہے۔ انہوں نے 2006 میں بھارتی آرکیٹیکٹ اور بزنس مین بوبی مکھرجی سے شادی کی تھی، اور 2007 میں ان کی بیٹی آریانا پیدا ہوئی۔ تاہم ازدواجی اختلافات کے باعث دونوں نے 2013 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ایک انٹرویو میں ماہیما نے بتایا کہ علیحدگی کے دوران بچی کی پرورش اور کیریئر کے درمیان توازن برقرار رکھنا ان کیلئے بےحد مشکل تھا، جبکہ شوہر سے علیحدگی سے قبل کے عرصے میں انہیں دو بار اسقاطِ حمل سے بھی گزرنا پڑا۔