بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما سات سال کے طویل عرسے بعد جلد ہی دوبارہ سکرین پر دکھائی دیں گی ، ان کی نئی فلم سینماؤں کے بجائے نیٹ فلیکس پر ریلیز ہو گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما کی سپورٹس بائیوگرافیکل فلم ’چکڑا ایکسپریس‘ جلد ہی نیٹ فلیکس پر ریلیز کر دی جائے گی۔مذکورہ فلم کی شوٹنگ کافی عرصے سے مکمل ہو چکی ہے، تاہم فلم کے مناظر اور پوسٹ پروڈکشن کے حوالے سے نیٹ فلیکس اور پروڈکشن کمپنی کے درمیان اختلافات کی وجہ سے اس کی ریلیز تاخیر کا شکار رہی ہے۔
LOADING...
رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیٹ فلیکس کو خصوصی طور پر فلم کے اختتامی حصے کی پروڈکشن پر اعتراضات ہیں لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ پروڈکشن کمپنی اور نیٹ فلیکس کے درمیان معاملات طے پا چکے ہیں اور جلد فلم کو ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔فلم میں انوشکا شرما کرکٹر کے روپ میں نظر آئیں گی، فلم بھارتی کرکٹر جھلن گوسوامی کی زندگی پر مبنی ہے جو بھارتی کرکٹ ٹیم میں 2002 سے 2022 تک رہیں، گوسوامی کا تعلق ریاست مغربی بنگال کے چھوٹے قصبے ’چکڑا‘ سے تھا، اسلیے فلم کا نام بھی ان کے شہر پر رکھا گیا ہے۔
