متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں قومی پرچم کی بےحرمتی کرنے پر 25 سال قید اور 5 لاکھ درہم تک جرمانے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یو اے ای کے یوم پرچم کے موقع پر حکام نے قومی پرچم کے احترام اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سخت ہدایات جاری کر دیں۔
LOADING...
انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ قومی پرچم کی بےحرمتی کرنے والے شخص کو 25 سال قید اور 5 لاکھ درہم تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔ جو پاکستانی 3 کروڑ 78 لاکھ روپے بنتے ہیں۔یو اے ای کے قومی پرچم کے ڈیزائن کو کیک، غباروں یا اسی نوعیت کی دیگر اشیا پر استعمال کرنا بے ادبی کے زمرے میں شمار ہو گا۔حکام نے یہ بھی واضح کیا کہ قومی پرچم کو اشتہارات یا تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنا یو اے ای کے قانون کے تحت سختی سے ممنوع ہے۔