پاکستان کی تیسری ائیرلائن نے بھی برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر درخواست جمع کرا دی ہے۔ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن’ایئرسیال‘ نے برطانیہ کے 3 اہم شہروں مانچسٹر، برمنگھم اور لندن کے لیے پروازیں چلانے کی اجازت حاصل کرنے کے لیے رجوع کیا ہے۔ یہ پیش رفت برطانیہ کی جانب سے پاکستانی ایئرلائنز پر عائد 5 سالہ پابندی کے خاتمے کے بعد سامنے آئی ہے، جس کے نتیجے میں ایک بار پھر مقامی ایئرلائنز کو یورپی فضاؤں میں آپریٹ کرنے کا موقع ملا ہے۔
LOADING...