ملاقات میں پاک سعودی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اوردیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی ۔
LOADING...
بعد ازاں وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ،ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیرخزانہ شریک تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور زیر غور آئے،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔
قبل ازیں وزیر اعظم فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کانفرنس میں شرکت کیلئے وفد کے ہمراہ ریاض پہنچے،کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچنے پر ریاض کے نائب گورنر نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔وزیر اعظم ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے،وزیر اعظم عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کریں گےنائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، عطا تارڑ اور دیگر حکام وفد میں شریک ہیں۔