اتر پردیش میں کبڈی میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کھلاڑی اور تماشائیوں میں بھگدڑ، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اتر پردیش کے ضلع بستی میں ایک غیر معمولی واقعہ اس وقت پیش آیا جب کسان ڈگری کالج گراؤنڈ میں جاری کبڈی کے دوستانہ میچ کے دوران اچانک آسمان سے بجلی گر گئی۔ واقعہ اتوار کی شام اُس وقت پیش آیا جب سینکڑوں تماشائی کھیل دیکھنے کے لیے میدان میں موجود تھے۔
LOADING...
مقامی انتظامیہ اور کالج انتظامیہ کے مطابق، کھیل کچھ دیر کے لیے معطل رہا مگر بعد میں حالات معمول پر آنے کے بعد دوبارہ شروع کیا گیا۔ حکام نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ موسم برسات اور گرج چمک کے دوران کھلے میدانوں میں کھیلوں یا دیگر سرگرمیوں سے گریز کریں موسمی ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں بستی اور اس کے مضافات میں مون سون بارشوں کے ساتھ گرج چمک میں اضافہ ہوا ہے اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔