بحیرہ عرب میں طوفان، کراچی کے متاثر ہونیکا کا خدشہ

Storm in Arabian Sea, Karachi likely to be affected
بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان شکتی (Shakti Cyclone) تیزی اور شدت اختیار کر چکا ہے جس سے کراچی کے متاثر ہونے کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان اس وقت بحیرہ عرب کے شمال مغربی حصے میں واقع ہے، اور کراچی سے تقریباً 700 کلومیٹر جنوب مغرب کی سمت پر ہے۔محکمہ کا کہنا ہے کہ اگرچہ طوفان کی شدت میں اضافہ ہوا ہے تاہم پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی بڑا خطرہ نہیں ۔ محکمہ کے مطابق طوفان کی رفتار میں کل سے کمی شروع ہو جائے گی۔

LOADING...

دوسری جانب، محکمہ موسمیات نے اطلاع دی ہے کہ آج کراچی میں موسم گرم ہوگا، آسمان جزوی ابر آلود رہے گا اور بعض علاقوں میں بوندا باندی کا امکان ہے۔شہر قائد کا متوقع زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریباً  34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔طوفان شکتی پر نظر رکھنے والے مبصرین نے نوٹ کیا ہے کہ طوفان کا حالیہ مرکز 21.3°N، 63.4°E ہے، اور یہ کراچی سے تقریباً 600 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے۔

ماہرین کا اندازہ ہے کہ طوفان Category‑1 / Severe Cyclonic Storm کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔تاہم، موسمی ماہرین کے مطابق طوفان براہِ راست پاکستان کے ساحل سے ٹکرائے گا یا نہیں، اس کا انحصار آئندہ 24–48 گھنٹوں کے موسمی حالات پر ہے۔



حوالہ 

اشتہار


اشتہار