وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ہونہارسکالر شپ اور لیپ ٹاپ لیکر پھر طلباء کے درمیان پہنچ گئیں ، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے راولپنڈی ڈویژن کے لئے ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم فیز ٹوکا باقاعدہ آغاز کر دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا تقریب میں آمد پر اظہار مسرت، چکوال یونیورسٹی میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی آمد پر طلباء کا شاندار خیرمقدم،نشستوں سے کھڑے ہوکر تالیاں بجائیں ، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے طلباء کو شاندار گارڈ آف آنر پیش کیا۔
LOADING...
تقریب میں لیپ ٹاپ سکیم کے ارتقا کے بارے دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے طلبہ اور طالبات کو ہونہار سکالر شپ کے چیک اور لیپ ٹاپ پیش کیے، طلباء نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ماں جیسی قرار دیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو لیپ ٹاپ سکیم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیز ون میں 40ہزار طلباء کو کو ر آئی سیون تھرٹین جنریشن لیپ ٹاپ دیئے گئے، فیز ٹو میں 33311طلباء کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے، سرکاری یونیورسٹیز، کالجز، میڈیکل اور ڈینٹل کالج کے طلباء کو میرٹ پر سکالر شپ دیئے جارہے ہیں، ہونہاور سکالر شپ پروگرام کے فیز ون میں 30 ہزار سکالر شپ دیئے گئے۔
بی ایس تھرڈ اور آٹھ سمسٹر، ایم بی بی ایس کے سکینڈ تا ففتھ سمسٹر کے طلباء کو فیز ٹو میں 20ہزار سکالر شپ دیئے جائیں گے، ہونہار سکالرشپس کے لئے 1 لاکھ 53 ہزار درخواستیں موصول ہوئی، تصدیق شدہ1 لاکھ 30 ہزار میں سے 20ہزار طلباء کو میرٹ کے مطابق سکالر شپ دیئے جا ئیں گے، ہونہار سکالر شپ فیز تھری میں آزاد جموں کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے طلباء کو سکالرشپ دیئے جائیں گے، خیبرپختونخوا 11510،بلوچستان کے 4763، آزاد جموں کشمیر کے 1544 اورگلگت بلتستان 1338 طلباء کو سکالر شپ دیئے جائیں گے۔
لاہور، فیصل آباد، سرگودھا اور لیہ میں ہونہار سکالر شپ اور لیپ ٹاپ سکیم کے لئے تقریب منعقد ہوچکی ہے، راولپنڈی ڈویژن کے 2535 طلباء کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے، پبلک سیکٹر یونیورسٹی کے1888 طلباء، سرکاری کالجز کے 207 طلباء اور میڈیکل یونیورسٹی کے 440 طلباء کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے، راولپنڈی ڈویژن میں 3 کروڑ 22لاکھ مالیت کے 886 سکالر شپ دیئے جائیں گے، سرکاری یونیورسٹی کے 803 طلباء کو2کروڑ 97 لاکھ روپے کے سکالر شپ ملیں گے۔
سرکاری کالجز کے 52 طلباء 7 لاکھ روپے کے سکالر شپ دیئے جائیں گے، میڈیکل کالج کے 31 طلباء کو 2 کروڑ 97 لاکھ روپے کے سکالر شپ دیئے جائیں گے، راولپنڈی کی پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی، راولپنڈی ویمن یونیورسٹی اورراولپنڈی میڈیکل کالج کے طلباء کو ہونہار سکار شپ دیئے جارہے ہیں۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ٹیکسلا کی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، یونیورسٹی چکوال اور کوہسار یونیورسٹی کے طلباء کو سکالر شپ ملیں گے، راولپنڈی، جہلم، اٹک اور چکوال کے سرکاری کالجز کے طلباء کو بھی سکالر شپ دیئے جا ئیں گے۔