بچے کی خوبصورت آواز میں تلاوت قرآن پاک، شیخ محمد بن راشد کی تعریف

The beautiful voice of a child reciting the Holy Quran, praised by Sheikh Muhammad bin Rashid
متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کےحکمران عالی جناب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ایک کم عمر اماراتی بچے کی قرآن پاک کی تلاوت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، اور بچے کی خوبصورت آواز اور جذبے کی تعریف کی۔

LOADING...

شیخ محمد بن راشد نے پلیٹ فارم ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ اللہ کے کلام میں روشنی، ہدایت اور رحمت ہے۔ یہ آنے والی نسلوں کے لیے حفاظت اور برکت کا ذریعہ ہےاللہ ہمارے بچوں کی حفاظت فرمائے اور انہیں برکت دے۔ عبد الرحمن الحمادی نے اپنی خوبصورت آواز سے میرا دل خوش کر دیا۔‘‘ویڈیو میں عبدالرحمن الحمادی نامی یہ  بچہ سورۃ البلد کی آیات نہایت پُر اثر انداز میں تلاوت کرتا نظر آتا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جسے ہزاروں صارفین نے شیئر کیا اور بچے کی قرآت، لہجے اور جذبے کی بھرپور تعریف کی۔متعدد صارفین نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے باصلاحیت بچے قوم کا فخر ہیں، جبکہ کئی افراد نے شیخ محمد بن راشد کی جانب سے حوصلہ افزائی کو قابلِ ستائش قرار دیا۔



حوالہ 

اشتہار


اشتہار