نئی نویلی دلہن رخسار کو مبینہ طور پر سسرالیوں نے تیزاب پلا کر قتل کر دیا

Newlywed bride Rukhsar allegedly murdered by in-laws by giving her acid
وزیرآباد کے علاقے کالا سکّے میں نئی نویلی دلہن رخسار کو مبینہ طور پر اس کے سسرالیوں نے تیزاب پلا کر قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی رہائشی رخسار کی شادی 12 ستمبر 2025ء کو کالا سکّے کے رہائشی الطاف حسین سے ہوئی تھی، مقتولہ کے اہلِ خانہ کے مطابق شادی کے کچھ ہی دن بعد رخسار کے سسرالی اس بات پر برہم ہو گئے کہ وہ جہیز میں کپڑے نہیں لائی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رخسار کی ساس اور دیور نے اسے طعنے دینا شروع کر دیے، مقتولہ کے بھائی نے الزام لگایا کہ اس کی بہن کو شوہر الطاف حسین اور ساس نے زبردستی تیزاب پلایا۔

LOADING...

واقعہ کے بعد رخسار کو تشویشناک حالت میں ضلع ہیڈکوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) منتقل کیا گیا، تاہم وہ ہسپتال پہنچنے پر دم توڑ گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی احمد نگر چھٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شوہر الطاف حسین اور اس کی والدہ کو گرفتار کر لیا۔پولیس کو دیے گئے بیان میں ملزم نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ رخسار نے خود تیزاب پیا، ہم نے اسے مجبور نہیں کیا۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ مقتولہ کے اہلِ خانہ نے انصاف کی اپیل کی ہے۔






اشتہار


اشتہار