
لاہور میں گلے پر ڈور پھرنے سے 21 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔پولیس کے مطابق ڈور پھرنے کا واقعہ تھانہ نواں کوٹ میں پیش آیا ، مزنگ کا رہائشی نوجوان موٹر سائیکل پر اپنے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں گلے پر ڈور پھر گئی۔ نعمان یوسف کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم راستے میں دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق نعمان میڈیکل ریپ تھا، مرحوم گھر کا بڑا بیٹا اور اکیلا کمانے والا تھا، مرحوم کا ایک چھوٹا بھائی اور دو بہنیں ہیں۔
LOADING...
