پنجاب حکومت نے لاہور میں نیا ائیرپورٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا

Punjab government has prepared a plan to build a new airport in Lahore.
 پنجاب حکومت نے لاہور میں نیا ائیرپورٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) نے ائیرپورٹ کے لیے مجوزہ سائٹ کی نشاندہی کر دی ہے جو "راوی سٹی" کے قریب اور موٹروے ایم تھری کے نزدیک واقع ہوگی۔

LOADING...

ذرائع کے مطابق نیا ائیرپورٹ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے تقریباً 30 کلومیٹر کے فاصلے پر تعمیر کیا جائے گا۔ منصوبے کی لاگت اور فنانسنگ ماڈل کے حوالے سے مشاورت جاری ہے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ منصوبہ تاحال ابتدائی مرحلے میں ہے۔متعلقہ حکام کے مطابق "ائیرپورٹ روڈا" کی تعمیر سے لاہور کے موجودہ ہوائی ٹریفک کے دباؤ میں کمی آئے گی اور روزگار و سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

پنجاب حکومت نے لاہور میں نیا ائیرپورٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا






اشتہار


اشتہار