پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیرِ اہتمام وادی تیراہ کے علاقے ترخوکاس میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے دور دراز علاقوں کے مستحق افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کیں۔یہ کیمپ صحت کی سہولیات سے محروم علاقوں، جن میں ترخوکاس، کمرخیل، قمبرخیل، دین خیل اور ملحقہ دیہات شامل ہیں، میں مقیم شہریوں کی سہولت کے لیے لگایا گیا۔
LOADING...